الجزائر اور آسٹریا کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر
فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ جے کے اہم مقابلے میں الجزائر اور آسٹریا کے درمیان سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں نے راونڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ایران کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
میچ کے ابتدائی 60 منٹ تک دونوں ٹیمیں دو، دو گول سے برابر رہیں اور مقابلہ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔
دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں الجزائر نے تیسرا گول کر کے برتری حاصل کی اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ مکمل تین پوائنٹس حاصل کر لے گا۔
تاہم میچ کے آخری لمحات میں آسٹریا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرا گول داغ دیا، جس کے باعث مقابلہ 3-3 سے برابر ختم ہوا۔
اس نتیجے کے بعد الجزائر اور آسٹریا دونوں نے گروپ جے سے راونڈ آف 32 میں جگہ بنا لی۔
اس ڈرا کے باعث ایران کی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
اگرچہ ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے کسی ایک ٹیم کی جیت ضروری سمجھی جا رہی تھی، تاہم برابر مقابلے نے گروپ کی صورتحال بدل دی اور دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔