Sports

ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی نہ ملنے پر اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی

ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی نہ ملنے پر اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی
۵۵ منٹ پہلے

فٹبال ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر پانے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ اسٹیو کلارک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، جس کے ساتھ ہی ان کا سات برس پر محیط کوچنگ کا دور اختتام پذیر ہوگیا۔

 

اسکاٹ لینڈ نے گروپ سی میں اپنے پہلے میچ میں ہیٹی کو 1-0 سے شکست دے کر ایونٹ کا مثبت آغاز کیا، تاہم اگلے دونوں مقابلوں میں اسے مراکش کے ہاتھوں 1-0 اور برازیل کے خلاف 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی امید گروپ ایل کے کروشیا اور گھانا کے درمیان ہونے والے میچ سے وابستہ تھی، لیکن گھانا کی 2-1 سے شکست کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ورلڈ کپ مہم اختتام کو پہنچ گئی۔

 

اسکاٹش فٹبال ایسوسی ایشن نے اسٹیو کلارک کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایسوسی ایشن، کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ نئے ہیڈ کوچ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں