Breaking News

امریکی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، ایران کی شدید مذمت

امریکی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، ایران کی شدید مذمت
۶ گھنٹے پہلے

ایران کی وزارتِ خارجہ نے جنوبی ساحلی علاقوں پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت طے پانے والی جنگ بندی کے منافی ہیں اور امریکا نے ایک بار پھر اپنے وعدوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ واشنگٹن معاہدوں کی پاسداری کے بجائے عہد شکنی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 

ایران نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ امریکی فوجی جارحیت کے خلاف اپنی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں