World

امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا، ٹرمپ

امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا، ٹرمپ
۱۷ منٹ پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں ایران کے خلاف کارروائی کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایرانی میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کے ساتھ ساتھ ریڈار تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ 

 

ان کا دعویٰ تھا کہ یہ حملے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد کیے گئے۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آ سکتا ہے جب امریکا مزید تحمل کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اسے وہ فوجی کارروائی مکمل کرنا پڑے جو اس کے بقول کامیابی سے شروع کی جا چکی ہے۔

 

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو اسلامی جمہوریہ ایران کے وجود کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں