Pakistan

خیبر پختونخوا،سرکاری دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ، گھر سے کام کی سہولت ختم

خیبر پختونخوا،سرکاری دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ، گھر سے کام کی سہولت ختم
۶ گھنٹے پہلے

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دی جانے والی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا نے اس فیصلے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں جمعہ کی تعطیل توانائی بحران کے باعث دی گئی تھی، تاہم موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اسے ختم کیا جا رہا ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے جمعہ کی تعطیل کے ساتھ ساتھ گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اس فیصلے کے بعد سرکاری دفاتر معمول کے دفتری نظام کے تحت کام کریں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں