Business

بینک قانونی جواز کے بغیر اکاؤنٹس بلاک نہ کریں،سٹیٹ بینک

بینک قانونی جواز کے بغیر اکاؤنٹس بلاک نہ کریں،سٹیٹ بینک
۱ دن پہلے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بینک کسی بھی صارف کے اکاؤنٹ کو قانونی جواز، مجاز اختیار کی منظوری اور ضروری تصدیق کے بغیر بلاک نہ کریں۔

 

سٹیٹ بینک کی جانب سے عدالتی حکم کی روشنی میں ملک بھر کے بینکوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔

 

ہدایت نامے کے مطابق غیر ارادی یا احتیاطی بنیادوں پر لگائی جانے والی پابندیوں سے اکاؤنٹ رکھنے والوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، جبکہ بینکوں کو مکمل عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی نظام وضع کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

 

سٹیٹ بینک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی جمع کرا دی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سٹیٹ بینک کو ہدایت کی تھی کہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق واضح اندرونی طریقۂ کار مرتب کر کے باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں