Business
نئے مالی سال کا مثبت آغاز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 3 ہزار 748 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 2026-27ء کے پہلے کاروباری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث حصص بازار میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 3 ہزار 748 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 50 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کے کاروباری سیشن کے دوران 94 کروڑ سے زائد حصص کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 57 ارب روپے رہی۔
حصص بازار میں تیزی کے باعث مارکیٹ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو 343 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 540 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔