Business

ایل پی جی کی قیمت میں پچاس روپے تک کمی کا امکان

ایل پی جی کی قیمت میں پچاس روپے تک کمی کا امکان
۱ دن پہلے

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے فی کلو گرام تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

اوگرا ذرائع کے مطابق موجودہ سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو گرام سے کم ہو کر 259 روپے فی کلو گرام تک آ سکتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق قیمت میں ممکنہ کمی کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور توانائی کے اخراجات میں کمی لانا ہو سکتا ہے، تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق متعلقہ منظوری اور باضابطہ اعلان کے بعد ہی ہو گا۔

 

حتمی قیمتوں کے تعین اور نفاذ کے لیے متعلقہ اداروں کی منظوری اور سرکاری اعلامیہ جاری ہونا باقی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں