Pakistan

مدرسے کے لاپتہ طالبعلم کی لاش گندے نالے سے برآمد،2ساتھی گرفتار

مدرسے کے لاپتہ طالبعلم کی لاش گندے نالے سے برآمد،2ساتھی گرفتار
۱ منٹ پہلے

فیصل آباد میں مدرسے سے لاپتہ ہونے والے ایک طالبعلم کی لاش گندے نالے سے برآمد ہو گئی، جبکہ پولیس نے قتل کے الزام میں مدرسے کے دو طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی کے ایک مدرسے میں پیش آیا، جہاں سے 14 سالہ طالبعلم 28 جون کو لاپتہ ہو گیا تھا۔

 

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق مدرسے کے دو طالبعلموں، عرفان اور ریحان، نے مبینہ طور پر کمرے کے اندر گلا دبا کر طالبعلم کو قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو بوری میں ڈال کر سائیکل پر منتقل کیا اور گندے نالے میں پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی نگرانی کے کیمرے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں