Pakistan

بدگمانیاں پیدا کرنیوالےسہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کر رہے ہیں،بیرسٹرگوہر

بدگمانیاں پیدا کرنیوالےسہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کر رہے ہیں،بیرسٹرگوہر
۱ منٹ پہلے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام میں بدگمانیاں پیدا کرنے والے عناصر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کر رہے ہیں۔

 

پشاور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے حوالے سے کچھ شکایات سامنے آئی تھیں، تاہم وزیر صحت نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ تمام بھرتیاں شفاف طریقۂ کار کے تحت کی گئی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اچھا بجٹ پیش کیا ہے، لیکن بعض عناصر عوام میں بدگمانیاں پیدا کرنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے ضرور موجود ہے، تاہم وزیراعلیٰ کے خلاف کسی قسم کا گروپ یا دھڑا قائم نہیں ہوا۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی ہدایت پر خود استعفیٰ دیا تھا، اور وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کر رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں