Pakistan
کراچی میں فائرنگ،سیاسی جماعت کا عہدیدارجاں بحق،2افراد زخمی
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار فیصل عباسی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آگ لگا دی، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی احمد جان نے کہا کہ مقتول منشیات فروشوں اور زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنے میں پیش پیش تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔