Business

پیٹرول،ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ

پیٹرول،ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ
۳ گھنٹے پہلے

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ اسی کے ساتھ پیٹرولیم لیوی میں کمی کر دی گئی ہے۔

 

پیٹرولیم ڈویژن نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 

اسی نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

 

حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کا مالی اثر ایک دوسرے کو متوازن کر دے گا، جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور موجودہ نرخ برقرار رہیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں