Breaking News

آبنائے ہرمز کاانتظام ایران کااختیار ہےامریکی سینٹکام کا نہیں،کاظم غریب آبادی

آبنائے ہرمز کاانتظام ایران کااختیار  ہےامریکی سینٹکام کا نہیں،کاظم غریب آبادی
۱ منٹ پہلے

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں امریکا کی زیر قیادت علاقائی سکیورٹی اجلاس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، نہ کہ امریکی سینٹکام کے۔

 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ بحرین میں منعقد ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں نہ تو قانونی نظام قائم کر سکتا ہے اور نہ ہی پائیدار سکیورٹی فراہم کر سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام امریکی فوج کی موجودگی یا اس کے زیرِ سایہ رہنے سے ممکن نہیں، بلکہ یہ علاقائی ممالک کی خودمختاری کے احترام، نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے اور خطے سے امریکی فوج کے انخلا کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بیرونی مداخلت کے خاتمے سے ہی مستقل امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں