Pakistan

لاہور،زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق،4افراد زخمی

لاہور،زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق،4افراد زخمی
۱ منٹ پہلے

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ حادثہ باغبانپورہ ویمن کالج روڈ پر پیش آیا، جہاں زیرِ تعمیر عمارت کے ایک کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر پر مشتمل تھی۔

 

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبے پانچ افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں شامل ایک 8 سالہ بچے کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، تاہم وہ دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق تاحال جاں بحق بچے کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ خضر، 38 سالہ شکیل، 32 سالہ عبداللطیف اور 42 سالہ نذیر شامل ہیں۔

 

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں