Pakistan
فیصل آباد،باپ نے مبینہ طور پر اپنے دوبچوں کو قتل کر دیا
فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ پر مبینہ طور پر اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے میکے چلی گئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسی دوران ملزم نے مبینہ طور پر اپنے دونوں بچوں کو قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔