Pakistan

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیراعظم  اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت
۱ منٹ پہلے

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی دارالحکومت تہران کی گرینڈ امام خمینی مصلیٰ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی یاد میں تعزیتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد تہران میں موجود ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے تہران کے گرینڈ امام خمینی مصلیٰ میں منعقد ہونے والی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔

 

وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شامل ہیں۔

 

تہران پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف جمعے کو ایک روزہ دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جبکہ ان سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی جنازے اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کے لیے ایران پہنچ چکے تھے۔

 

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک پاکستانی وفد بھی تہران پہنچا تھا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود تھے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں