Pakistan
علامہ ناصر مدنی کی خطبۂ جمعہ سے قبل طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل
معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کی خطبۂ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک طبیعت ناساز ہو گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کر رہے تھے کہ اچانک اپنی کرسی پر گر پڑے۔
انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق طبیعت خراب ہونے سے قبل علامہ ناصر مدنی نے کلمۂ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔