Sports

ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی،وزیراعظم نے11ارب کی منظوری دے دی

ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی،وزیراعظم نے11ارب کی منظوری دے دی
۱ دن پہلے

وزیراعظم شہباز شریف نے چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

 

چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوں گے، جبکہ پاکستان 22 سال بعد اس بڑے علاقائی کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور شدہ فنڈز مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے، جو اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، لاجسٹکس، گیمز کی تقریبات اور انتظامی امور پر خرچ کیے جائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا، جو گیمز کی تمام تیاریوں اور انتظامات کی نگرانی کرے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں