Sports
گلوبل سپر لیگ،13قومی کرکٹرز کو این او سی جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے 13 قومی کرکٹرز کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے محمد حارث، شہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شامل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان اور علی شبیر کو بھی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔
بورڈ نے معاذ صداقت کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے بھی این او سی جاری کیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔