Pakistan

آن لائن حج رجسٹریشن ،11روزمیں2 لاکھ3 ہزار 722 عازمین کی رجسٹریشن

آن لائن حج رجسٹریشن ،11روزمیں2 لاکھ3 ہزار 722 عازمین کی رجسٹریشن
۱ گھنٹے پہلے

آن لائن حج رجسٹریشن نظام کے تحت پہلے 11 روز کے دوران 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی۔

 

اعلامیے کے مطابق 1 لاکھ 80 ہزار عازمین نے ویب پورٹل جبکہ 24 ہزار عازمین نے موبائل ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔

 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد عازمین نے سرکاری حج اسکیم، جبکہ 49 ہزار عازمین نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔

 

صوبہ وار اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 95 ہزار، سندھ سے 63 ہزار، خیبر پختونخوا سے 28 ہزار، اسلام آباد سے 9 ہزار، بلوچستان سے 5 ہزار 500، آزاد کشمیر سے 1 ہزار 200 اور گلگت بلتستان سے 600 عازمین نے رجسٹریشن کرائی۔

 

اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں میں 1 لاکھ 19 ہزار مرد جبکہ 84 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں