Business

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
۱ دن پہلے

کراچی میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 459 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 122 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 185 ڈالر ہو گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں بڑی بڑھوتری سامنے آئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں