Business

ایل این جی کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ

ایل این جی کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ
۱ منٹ پہلے

لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 2.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا دی گئی ہے۔

 

نظرثانی کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 18.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

 

نئی قیمتوں کا اطلاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں