Pakistan

کراچی ،کیفےمیں4خواتین کادولڑکیوں پر تشدد،مقدمہ درج

کراچی ،کیفےمیں4خواتین کادولڑکیوں پر تشدد،مقدمہ درج
۱ گھنٹے پہلے

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے بخاری کمرشل میں واقع ایک کیفے میں پرانے تنازع کے باعث چار خواتین کی جانب سے دو لڑکیوں پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں تین خواتین اور ایک مرد کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ کیفے میں موجود تھیں کہ اسی دوران تین خواتین اور ایک مرد وہاں پہنچے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق نامزد خواتین پہلے ان کی دوست رہ چکی ہیں اور ان کے درمیان ماضی میں بھی جھگڑا ہو چکا تھا، جس کی بنیاد پر یہ واقعہ پیش آیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کیفے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے تاکہ حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور واقعے کی مکمل نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق لاہور سے ہے، تاہم وہ اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ واقعے کے بعد نامزد تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں