World
روس کے کیف پر ڈرون اورمیزائل حملے، 10 افراد ہلاک،46 زخمی
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 46 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کیف کے میئر نے بتایا کہ میزائل حملے سے متاثرہ رہائشی عمارت کی ساتویں سے نویں منزل تک متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے، جن میں 8 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔