World

اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
۱ منٹ پہلے

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر تازہ ترین حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

لبنانی میڈیا کے مطابق امریکی ثالثی میں طے ہونے والے فریم ورک معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے نبیطیہ الفوقہ قصبے میں ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی پر گائیڈڈ میزائل داغا، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 26 جون کو امریکا کی ثالثی میں ہونے والے فریم ورک معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان میں تقریباً روزانہ حملے جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں