World

سری لنکا،جیل میں ہنگامہ آرائی،19 افراد ہلاک،100زخمی

سری لنکا،جیل میں ہنگامہ آرائی،19 افراد ہلاک،100زخمی
۴ گھنٹے پہلے

سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 19 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے شہر نیگومبو کی جیل میں اتوار کے روز دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جسے اتوار کی رات تک قابو میں کر لیا گیا، تاہم پیر کے روز دونوں گروہوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران کم از کم 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نیگومبو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو دارالحکومت کولمبو کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

ہلاک ہونے والوں میں 4 جیل اہلکار اور 15 قیدی شامل ہیں۔

 

سری لنکن حکام نے جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں