World
یوکرین نے ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا،روس
روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے جنگ کے آغاز کے بعد ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق یوکرین نے رات بھر میں ماسکو کے علاقے کی جانب 430 سے زائد ڈرون بھیجے۔
ٹیلیگرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ڈرونز کو روس کے فضائی دفاعی نظام نے دور ہی تباہ کر دیا، جبکہ 36 ڈرون ماسکو کے قریب پہنچنے پر مار گرائے گئے۔
روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے یہ بڑے پیمانے کا حملہ ترکیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس سے قبل اپنی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے کیا۔