World

ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدری کی مہم تیز کر دی، 5 روز میں 10 ہزار افراد گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدری کی مہم تیز کر دی، 5 روز میں 10 ہزار افراد گرفتار
۴ گھنٹے پہلے

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف ملک بدری کی مہم مزید تیز کر دی ہے۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق جون کے آخری پانچ روز کے دوران تقریباً 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 

حکام کے مطابق اس کارروائی کے بعد زیرِ حراست افراد کی مجموعی تعداد تقریباً 39 ہزار ہو گئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران قتل، جنسی جرائم، بچوں سے زیادتی، گینگ سرگرمیوں، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکینِ وطن کو ترجیحی بنیادوں پر ملک بدر کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں