Breaking News
لاپتہ طیارے کے پائلٹس کا آخری پیغام سامنے آ گیا
شارجہ سے کراچی آنے والے لاپتہ K2 ایئرویز کارگو طیارے کے پائلٹس کا آخری پیغام سامنے آ گیا۔
شارجہ، متحدہ عرب امارات سے کراچی آنے والا K2 ایئرویز کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ منگل کی شب لاپتا ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
اطلاعات کے مطابق لاپتا ہونے سے قبل پائلٹس نے کراچی ایریا کنٹرول سینٹر (ACC) سے آخری ریڈیو رابطے میں کہا:
“Rolling or Floating, 1732”
فلائٹ ریکارڈز میں بھی یہی آخری پیغام درج ہے۔ یہی طیارے کی آخری معلوم ریڈیو ٹرانسمیشن تھی، جس کے بعد بحیرۂ عرب کے اوپر اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔