World
پیدائشی حقِ شہریت کا عدالتی فیصلہ امریکا کیلئے تباہ کن ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائش پر حقِ شہریت سے متعلق عدالتی فیصلے کو امریکا کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ پیدائش پر حقِ شہریت کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی جائے۔ ان کے مطابق عدالتی فیصلہ غلط ہے، اور اگر اسے تبدیل نہ کیا گیا تو امریکا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہریت فروخت کے لیے نہیں ہے اور شہریت کے نظام کا ناجائز استعمال ایک جرم ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار طور پر شہریت دینے کے حق کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔
بعد ازاں امریکی سپریم کورٹ نے پیدائش پر حقِ شہریت کو برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا تھا کہ شہریت کا آئینی حق امریکا میں پیدا ہونے والے تمام بچوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔