Sports

شان مسعود کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا،رمیز راجہ

شان مسعود کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا،رمیز راجہ
۵ گھنٹے پہلے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر موجودہ پی سی بی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی نے شان مسعود کو ایک اوسط درجے کی ٹیم کا کپتان بنا کر آخرکار قربانی کا بکرا بنا دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر وہ شان مسعود کی جگہ ہوتے تو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرواتے۔ ان کے مطابق جب کسی کپتان کو مسلسل اوسط معیار کی ٹیم دی جائے تو اس سے مختلف نتائج کی توقع رکھنا درست نہیں۔ اگر ٹیم کا معیار ہی بہتر نہ ہو تو آخرکار ذمہ داری کپتان پر ہی ڈال دی جاتی ہ

ے۔

سابق کرکٹر نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے منتخب کیے گئے سکواڈ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بابر اعظم کو بھی وہی مشکلات پیش آ سکتی ہیں جن کا سامنا شان مسعود کو کرنا پڑا۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں