Sports

ڈکی بھائی کی شعیب اختر سے ناراضی کی خبروں کی تردید

ڈکی بھائی کی شعیب اختر سے ناراضی کی خبروں کی تردید
۵ گھنٹے پہلے

یوٹیوبر ڈکی بھائی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی ناراضی یا کشیدگی نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ڈکی بھائی نے ایک تقریب کے دوران جان بوجھ کر شعیب اختر کو نظر انداز کیا، جس کے بعد مختلف صارفین نے دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔

 

ڈکی بھائی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب شروع ہونے سے پہلے ان کی شعیب اختر سے نجی ملاقات ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے کو سلام کیا اور مختصر گفتگو بھی کی، جس کے بعد شعیب اختر سٹیج پر چلے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب دونوں کیمروں سے ہٹ کر پہلے ہی ملاقات کر چکے تھے تو دوبارہ کیمرے کے سامنے ملنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

 

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ ان کا اور شعیب اختر کا پیشہ مختلف ہے، اس لیے دونوں کے درمیان ایسا کوئی ذاتی یا پیشہ ورانہ تعلق نہیں جس کی بنیاد پر بار بار عوامی انداز میں ملاقات کی توقع کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کا مجھ سے، میں کرکٹر نہیں ہوں اور وہ وی لاگر نہیں ہیں۔

 

اپنے بیان کے اختتام پر ڈکی بھائی نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ معمولی واقعات کو بلاوجہ تنازع بنا کر پیش کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں