Business
ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی،8سستی
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 8 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے آلو 3.94 فیصد، چکن 3.70 فیصد، پیاز 3.54 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے، بیف اور تازہ دودھ سمیت دیگر کئی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 23.3 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال مونگ 2.15 فیصد اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔
اس کے علاوہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔