Breaking News

چین کاپہلی بار دوبارہ استعمال ہونیوالے راکٹ کو کامیابی سے اتارنےکا دعویٰ

چین  کاپہلی بار دوبارہ استعمال ہونیوالے راکٹ کو کامیابی  سے اتارنےکا دعویٰ
۲۰ منٹ پہلے

چین کے سرکاری ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک نے پہلی بار دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ کو کامیابی سے زمین پر اتارا ہے، جسے چین کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (CASC) کے مطابق لانگ مارچ 10 بی راکٹ نے جمعے کے روز جنوبی چین کے جزیرے ہائنان سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:15 بجے پرواز بھری۔

 

راکٹ کے بالائی حصے سے علیحدہ ہونے کے تقریباً چھ منٹ بعد اس کا بوسٹر عمودی انداز میں سمندر میں موجود ایک تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔

 

اس کامیاب تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اب دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹوں کی ٹیکنالوجی میں امریکا کی برتری کو چیلنج کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے۔ اس سے قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اور جیف بیزوس کی بلیو اوریجن ایسے راکٹوں کی کامیاب لینڈنگ کر چکی ہیں۔

 

عام طور پر راکٹ ایک بار استعمال ہونے والے تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کے مختلف حصے پرواز کے دوران الگ ہو کر تباہ ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے خلائی مشنز کی لاگت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں