Business

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
۱۵ دن پہلے

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

 

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی کرتے ہوئے اسے 298 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں