Entertainment

شادی اورطلاق میرا اپنا فیصلہ تھا کسی اور کوذمہ دارنہیں ٹھہراتی،میرا سیٹھی

شادی اورطلاق میرا اپنا فیصلہ تھا  کسی اور کوذمہ دارنہیں ٹھہراتی،میرا سیٹھی
۶ گھنٹے پہلے

پاکستانی معروف اداکارہ، مصنفہ اور میزبان میرا سیٹھی کا کہنا ہے کہ شادی اور طلاق دونوں ان کے اپنے فیصلے تھے اور وہ اس کا ذمہ دار کسی اور کو نہیں ٹھہراتیں۔

 

اداکارہ نے پہلی بار تفصیل سے اپنی طلاق سے حاصل ہونے والے تجربات اور شادی کے فیصلے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

 

میرا سیٹھی متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں کچھ ان کہی، محبت صبح کا ستارہ ہے، چپکے چپکے اور ڈاکٹر بہو شامل ہیں۔

 

وہ ایک معروف صحافتی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والدین نجم سیٹھی اور جگنو محسن ممتاز صحافی اور ٹی وی شخصیات ہیں، جبکہ ان کے بھائی علی سیٹھی معروف گلوکار ہیں۔

 

میرا سیٹھی نے نومبر 2019 میں کیلیفورنیا میں بلال صدیقی سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی 2023 میں طلاق پر ختم ہو گئی، جس کی انہوں نے گزشتہ برس عوامی سطح پر تصدیق کی۔

 

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ طلاق سے انہوں نے یہ سیکھا کہ صرف اپنی گٹ فیلنگ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی بھی شخص، خواہ وہ شوہر، دوست، باس یا کوئی اور ہو، کے لیے اپنی شخصیت تبدیل کرنی چاہیے۔

 

ان کے مطابق لوگ اکثر چاہتے ہیں کہ آپ ان کے مطابق خود کو بدل لیں، لیکن یہ درست رویہ نہیں، اور یہی وہ دو سب سے بڑے سبق ہیں جو انہوں نے اپنی زندگی سے سیکھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں