Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ
۱۴ دن پہلے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں نوجوان اور نئے چہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور جلد کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیرِ مملکت کے عہدے دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ محنتی، متحرک اور بہتر کارکردگی دکھانے والے ارکان کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے بعض وفاقی وزارتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

 

 ذرائع کے مطابق انہیں برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے پر تشویش ہے، جبکہ چاول، آلو اور پھلوں کی برآمدات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتِ آبی وسائل کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔

 

 قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بعض وزارتوں میں اصلاحات لانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں