Breaking News

جنوبی ایران کے شہر عسلویہ اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے، ایرانی میڈیا

جنوبی ایران کے شہر عسلویہ اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے، ایرانی میڈیا
۵ گھنٹے پہلے

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر عسلویہ اور بوشہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق قشم میں تین اور سیرک میں دو دھماکوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم ان دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ 

 

امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار ایک کنٹینر بردار جہاز پر مبینہ حملے کے بعد کی گئی۔

 

رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے کے بعد جہاز کے عملے کا ایک رکن لاپتا ہے، جبکہ جہاز میں آگ لگنے سے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث وہ اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔

 

ادھر برطانیہ کی یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) ایجنسی نے بھی عمان کے مشرق میں تقریباً 9 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک بحری واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں