Pakistan
راولپنڈی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون ہسپتال منتقل
راولپنڈی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کو علاج کے لیے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے پہلے جھگڑا کیا، پھر اس پر تشدد کیا اور بعد ازاں گولی مار دی۔
تھانہ خانپور پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کا مرکزی ملزم، یعنی اس کا شوہر، فرار ہو چکا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔