Pakistan
ولیکا ہسپتال ایچ آئی وی کیس: 10 افراد کو شوکاز نوٹس جاری
سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی معاملے پر 10 افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ محتسب کے حکم پر ایک اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے 19 جون کو اپنی رپورٹ جمع کروائی، جس کے بعد 37 افراد کو معطل کیا گیا۔
صوبائی وزیر کے مطابق انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان تمام 37 افراد کو نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کا علاج جاری ہے اور متاثرہ افراد کی شناخت اور کوائف کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ اگر کسی خاندان کو معلوم ہو کہ اس کا بچہ ایچ آئی وی مثبت ہے تو ان کا پریشان ہونا فطری بات ہے۔