Pakistan

12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی کا انکشاف

12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی کا انکشاف
۶ گھنٹے پہلے

لاہور کے علاقے اچھرہ میں 12 سالہ نعیمہ کی پراسرار ہلاکت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 

بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انویسٹی گیشن پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نعیمہ نے خودکشی کی۔ اس کے گلے پر رسی کے نشانات پائے گئے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان بھی نہیں ملا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے جسم کے اعضا فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ واش روم سے ملنے والی رسی بھی فرانزک تجزیے کے لیے جمع کرا دی گئی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ نعیمہ اس سے قبل بھی دوپٹے کے ذریعے خودکشی کی کوشش کر چکی تھی۔ حکام کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیس سے متعلق مزید حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔

 

12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد عدنان کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں