Pakistan

خربوزے چوروں کوپکڑنے والاشہری قتل

خربوزے چوروں کوپکڑنے والاشہری قتل
۶ گھنٹے پہلے

لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دو ماہ قبل کھیتوں سے خربوزے چوری کرتے پکڑے جانے والے ملزمان نے مبینہ رنجش پر ایک شہری کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا۔

 

اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جبکہ ایس ایچ او ہڈیارہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ مرکزی ملزم اظہر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

 

ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل مقتول نے اپنے کھیتوں سے اظہر اور مظہر کو خربوزے چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا، جس کی رنجش میں ملزمان نے شاہ نواز کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

 

مقتول کے ماموں بشارت علی کی مدعیت میں نامزد ملزمان اظہر، مظہر اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں