Business
امریکا،ایران کشیدگی کے بعدخام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
امریکا کی جانب سے ایران کی تمام بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے اور ایران کی جانب سے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1.46 ڈالرز یعنی 1.72 فیصد اضافے کے بعد 86.19 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 1.11 ڈالرز یعنی 1.4 فیصد اضافے کے بعد 80.40 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے تیل کی قیمتوں کو مزید اوپر دھکیل دیا ہے۔