Entertainment

عامر خان کو قتل کرنے والے کو 5 کروڑانعام دینے کااعلان

عامر خان کو قتل کرنے والے کو 5 کروڑانعام دینے کااعلان
۱ دن پہلے

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو تیسری شادی کے بعد انتہا پسند ہندو حلقوں کی جانب سے شدید تنقید اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند ہندو رہنما جگد گرو پرمھانس اچاریہ نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، تاہم تاحال عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

دو روز قبل بعض انتہا پسند افراد نے عامر خان پر ہندو خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے مسلسل شادیاں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ان کا پتلا بھی نذرِ آتش کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں