جو کچھ حاصل کیا وہ اتفاق نہیں،نہ کسی نے ہمیں کچھ مفت دیاہے،میسی
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے فیفا پر فکسنگ کے الزامات کے حوالے سے اپنا ردِعمل دے دیا۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی سے ارجنٹینا کے حق میں فیفا کی مبینہ جانبداری سے متعلق سوال کیا گیا۔
انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا، ’’ہم گزشتہ چار سال سے بہترین ٹیم رہے ہیں، اب چاہے لوگوں کو یہ بات پسند آئے یا نہ آئے۔
میسی نے مزید کہا، ’’ہم نے جو کچھ بھی حاصل کیا وہ اتفاق نہیں ہے، اور کسی نے ہمیں کچھ مفت میں نہیں دیا۔ کامیابی کسی کو مفت نہیں ملتی۔
انہوں نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف حاصل ہونے والی فتح فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے نام کرتے ہوئے کہا کہ 1986 کے ورلڈ کپ میں میراڈونا نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی کارکردگی دکھائی تھی۔
لیونل میسی نے کہا، ’’ڈیاگو آج بہت خوش ہوں گے، آج ان کے لیے خاص دن ہے، یہ فتح ان کے لیے بھی ایک تحفہ ہے۔