Sports

میجر لیگ کرکٹ،حارث رؤف کو 4بالز پرلگاتار 4چھکے

میجر لیگ کرکٹ،حارث رؤف کو 4بالز پرلگاتار 4چھکے
۷ گھنٹے پہلے

میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے پہلے کوالیفائر میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سان فرانسسکو یونی کارنز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

لاس اینجلس کی جانب سے کولن منرو نے 44 گیندوں پر 51 رنز اور آندرے رسل نے 41 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، تاہم میچ کا رخ روومن پاول نے بدل دیا۔

 

روومن پاول نے صرف 15 گیندوں پر دھواں دار نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری اوورز میں مسلسل چھکوں کی برسات کی اور ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچا دیا۔

 

انہوں نے 19ویں اوور میں حارث رؤف کو لگاتار 4 چھکے بھی لگائے۔

 

ہدف کے تعاقب میں سان فرانسسکو کے کپتان میتھیو شارٹ نے 62 گیندوں پر ناقابلِ شکست 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

 

سان فرانسسکو کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بنا سکی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں