پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 18 جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 40 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے سے مقامی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی پر غور کر رہی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے اوگرا کو بھی ہدایت کی ہے کہ مصنوعی قلت یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔