Business

پاکستان کا جولائی کے لیے مزید ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

پاکستان کا جولائی کے لیے مزید ایل این جی خریدنے کا فیصلہ
۲ گھنٹے پہلے

مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے جولائی کے لیے مزید ایل این جی (مائع قدرتی گیس) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نیا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ایک اور ایل این جی کارگو کی اسپاٹ خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کرتے ہوئے عالمی کمپنیوں سے 20 جولائی تک بولیاں طلب کی ہیں۔ کمپنی کے مطابق موصول ہونے والی بولیاں اسی روز کھولی جائیں گی۔

 

پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ یہ بولیاں 27 اور 28 جولائی کو ایل این جی کی فراہمی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ اس نئی خریداری کے ساتھ پاکستان جولائی کے مہینے کے لیے اب تک مجموعی طور پر چار ایل این جی کارگو خرید چکا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں