Business

جون 2026ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا: سٹیٹ بینک

جون 2026ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا:  سٹیٹ بینک
۶ گھنٹے پہلے

جون 2026ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

 

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون میں تجارتی خسارہ مئی کے مقابلے 8 فیصد اضافے کے بعد 3 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا۔

 

اعداد و شمار کے مطابق جون میں ملکی درآمدات مئی کے مقابلے 9 فیصد بڑھ کر 6 ارب 14 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ برآمدات 10 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

 

 سٹیٹ بینک نے بتایا کہ جون میں تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 4 ارب 34 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ ورکرز ترسیلات مئی کے مقابلے 18 فیصد کم ہو کر 3 ارب 47 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔ مئی 2026ء میں ورکرز ترسیلات 4 ارب 37 کروڑ ڈالر تھیں۔

 

 سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔

 

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں ملکی برآمدات 5 فیصد کمی کے بعد 30 ارب 84 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال 2024-25 میں برآمدات 32 ارب 34 کروڑ ڈالر تھیں۔

 

 سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 میں درآمدات 9 فیصد اضافے کے ساتھ 64 ارب 46 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال 2024-25 میں درآمدات 59 ارب 14 کروڑ ڈالر تھیں۔

 

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 14 فیصد اضافے کے بعد 43 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ اسی عرصے کے دوران ورکرز ترسیلات 9 فیصد اضافے سے 41 ارب 58 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں