World

ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی پیشکش پر نیتن یاہو کی تنقید،ٹرمپ برہم

ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی پیشکش پر نیتن یاہو کی تنقید،ٹرمپ برہم
۹ دن پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تنقید پر برہم ہو گئے۔

 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ نیا تناؤ اُس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے ترکیہ کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی۔

 

وائٹ ہاؤس کے دو اہلکاروں کے حوالے سے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدر ٹرمپ کے 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے انقرہ روانہ ہونے سے قبل نیتن یاہو نے اس مجوزہ معاہدے پر تنقید کی، جس پر امریکی صدر ناراض ہو گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ نیتن یاہو کو امریکا کے مجوزہ دفاعی معاہدے میں مداخلت کرنے کا "کوئی حق نہیں"۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں